تعارف و مقاصد


تعارف





اسلامک اوپن انسٹی ٹیٹوٹ بنیادی طور پر تحریک اتحاد اسلامی پاکستان کا ایک تعلیمی و تربیتی ادارہ ہے۔ یہ ادارہ تحریک کی
 جنرل یا سپریم کونسل کی ممبر شپ کے امیدواروں کے لیے کورسز کا اہتمام کرتا ہے۔
تحریک کے ارکان کے علاوہ عام مسلمانوں کو بھی یہی کورسز کروائے جاتے ہیں۔ تاکہ تبلغ دین کا فریضہ انجام دیا جا سکے۔

مقاصد


معاشرے میں موجودہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے لوگوں کو اسلام کے حقیقی تصور کو اجاگرکرنا ضروری ہے۔ کیونکہ بعض انتہا پسند قوتیں دین سے محبت کرنے والے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور مخلص مگر دین کے حقیقی مزاج سے نا واقف عام مسلمانوں کو ایکدوسرے سے لڑا کر اسلام کوبد نام کیا جاتا ہے۔
اس افسوسناک صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے تحریک اتحاد اسلامی اور اسلامک اوپن انسٹی ٹیوٹ لاہور نے ایسے کورسز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جو مسلمانوں میں اسلام کا تعارف پیش کریں تاکہ حقائق عوام پر منکشف ہو پائیں اور ایک پر امن معاشرے کا قیام ممکن ہو۔

No comments:

Post a Comment